بھٹکل، 23/مارچ (ایس او نیوز) قریبی علاقہ ولکی میں گذشتہ روز ولکی جامعہ سیدناعمرفاروقؓ کے شعبہ حفظ اور درجہ مکاتب میں سالانہ وثقافتی جلسہ منعقد ہوا جس میں طلباء نے نعت،حمد،تقاریرو نظمیں پیش کر تے ہوئے سامعین سے داد و تحسین حاصل کیں۔ پروگرام کو دو نشستوں میں تقسیم کیا گیا تھا پہلی نشست کی صدارت جناب جدہ احمد بن محی الدین صاحب اوردوسری نشست کی صدارت جناب داولجی محی الدین صاحب (نائب صدر جماعت المسلمین نے کی۔
مہمان خصوصی کے طور پر پہلی مجلس میں مولانا شکیل احمد ندوی (مہتمم مدرسہ رحمانیہ،منکی) نے اپنے خطاب میں علوم دینیہ کی اہمیت و ضروت اور اس سے دنیا و آخرت کے فائدے کو گنواتے ہوئے سامعین کو حصول علم اور اس کے اداروں کو مضبوط و مستحکم کر نے پر زور دیا اور عوام الناس سے تعاؤن کی اپیل کی ۔ دوسری مجلس میں مولانا مقبول کوبٹےندوی(مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل) اور حافظ و مولوی عبد المحیط خطیب ندوی صاحب استاذ جامعہ اسلامیہ بھٹکل مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھےدوران جلسہ اس سال جامعہ ھذا سے فارغ ہونے والے دو حفاظ کرام ذوالکیف ابن جیلانی پوٹلی اور عبداللہ بن سلطان فخرو کی رسمی تکمیل قران مولانا عبدالمحیط ندوی سے کرائی گئ دعاء ختم القران کے بعدجناب حسن فخرو نے ولکی میں تحریک مدارس یا قیام مدارس سے لے اب تک کی پوری روداد سفر (کارگزاری) پیش کر کے سب کو دعوت فکر دی' بعد حضرت مولانا مقبول صاحب ندوی نے اپنے خطاب میں دور حاضر میں علوم دینیہ کے نام سے شکوک و شبہات پیدا کرنے والوں سے بچنے و بچانے کے لئے بچپن سے اولاد کی تربیت اور نئی نسل کو ارتداد یا فکری ارتداد سے بچانے کے لیے اولین ترجیح علوم دینیہ کو دینے پر زور دیا ۔ استقبال رمضان 'قرآن اور اسکی نسبت سےاپنا رشتہ استوار و مضبوط کر نے لئے بھی انہوں نے کئی نصائح فرمائے ۔آخر میں مولوی فیض احمد ندوی نے سالانہ نتائج کا اعلان کیا۔ نظامت کے فرائض مولوی فیاض'مولوی منہاج اور مولوی علی داولجی نے انجام دئے۔
اسی طرح کا ایک پروگرام مدرسہ فاطمۃ الزھرا میں بھی منعقد کیا گیا تھا جس میں طالبات نے حمد و نعت اور تقاریر ،نظمیں اور دلچسپ مکالمہ ترانہؐ مدرسہ وغیرہ پیش کیا جبکہ اس سال فارغ ہونے والی 4 طالبات نے اپنی روداد تعلیمی سفر اور تاثرات بڑے ہی کربناک و دلسوز انداز میں پیش کر کےسامعات کو حصول دینی تعلیم پر سوچنے پر مجبور کیا تھا۔